پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ایک کروڑ نوکریاں دینے کے بجائے روزگار پر موجود افراد کو بھی بے روزگار کردیا گیا، عمران حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں، جلد انتخابات ہوں گے۔
لاڑکانہ میں کارکنوں سے مختصر خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ موجودہ حکومت کے گھر جانے تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا، پیپلز پارٹی اپنے نئے احتجاجی پروگرام سے کارکنوں کو جلد آگاہ کرے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کی معاشی پالیسیاں عوام دوست اور غریب دوست ہوتی ہیں، اس وقت ملک بھر کے عوام تاریخی مہنگائی کا شکار ہیں، عوام نے کبھی ایسی مہنگائی نہیں دیکھی جس کا وہ شکار ہیں۔