شیخوپورہ (نمائندہ جنگ سے )پنجاب کے 36میں سے 21اضلاع میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی طرف سے صوبائی محکموں کو جاری کئے جانیوالے پینڈنگ ڈائریکٹوز پر عملدر آمد کی شرح نہ ہونے کے برابر ہے جبکہ تین اضلاع قصور ، ننکانہ صاحب اور پاکپتن میں ایسے ڈائریکٹوز پر عملدر آمد کی شرح صفر ہے اس سلسلہ میں وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر سی ایم سیکرٹریٹ میں ڈائریکٹو ز پر عملدر آمد کا ریکارڈ مرتب کیا گیا ہے جس کا ڈیٹا تمام 21ضلع حکومتوں کو بھی بھیجتے ہوئے اس امر پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے کہ ڈائریکٹوز پر عملدر آمد کی شرح زیادہ سے زیادہ 10فیصد ہے، قابل اعتماد ذرائع نے بتایا ہے کہ سی ایم سیکرٹریٹ میں مرتب ہونے والے ڈیٹا کی تفصیل یوں ہےضلع کل ڈائریکٹوز پینڈنٹگ پڈینسی کی شر قصور 4864 4864 سو فیصدننکانہ صاحب 2325 2325 سو فیصدپاک پتن 1819 1819 سو فیصدبھکر 2112 2111 99.95فیصداوکاڑہ 2182 2181 99.95فیصدڈیرہ غازی خان 2202 2201 99.95فیصدمیانوالی 1838 1837 99.95فیصدجھنگ 2423 2421 99.92فیصدلاہور 15739 15722 99.89فیصدمنڈی بہاؤ الدین 2407 2404 99.88فیصدشیخوپورہ 3375 3371 99.88فیصدسرگودھا 2940 2935 99.83فیصدسیالکوٹ 3720 3713 99.81فیصدٹوبہ ٹیک سنگھ 1998 1994 99.80فیصدراجن پور 1844 1833 99.40فیصدمظفر گڑھ 2398 2368 98.75فیصدگوجرانوالہ 2827 2774 98.13فیصدگجرات 2296 2200 95.82فیصدجہلم 1782 1697 ʼ 95.23فیصدراولپنڈی 2873 2595 90.32فیصدلیہ 2114 1906 90.16فیصدہے۔