سیالکوٹ (نمائندہ جنگ )ای ڈی او ہیلتھ سیالکوٹ ڈاکٹر جاوید وڑائچ نے کہا ہے کہ گورنمنٹ سول ہسپتال ڈسکہ کا سالانہ بجٹ دو کروڑ روپے ہے جس میں مریضوں کومزید طبی سہولیات فراہم کرنے کے لئے ڈی سی او ڈاکٹر آصف طفیل نے ایک کروڑ پچاس لاکھ روپے کے حضوصی فنڈ ز کا اضا فہ کیا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ جلد سول ہسپتال میں جدید ترین چلڈرن وارڈ قائم کی جائے گی جس کے بعد زچہ وبچہ کو بہتر ین علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کی جا ئیگی اس سے شرح اموات میں کمی واقع ہوجائےگی۔