پشاور( نمائندہ جنگ)مچنی گیٹ پٹوارپایان میں والد اپنی سگی بیٹی سے 2سال تک بد سلوکی کرتا رہا پولیس نے متاثرہ لڑکی کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔14سالہ مسماۃ(ر) دختر محمد شفیق نے رپورٹ درج کراتے ہوئے مچنی گیٹ پولیس کو بتایا کہ اس کا والد گزشتہ 2سال سے اسے بد زیادتی کا نشانہ بناتا رہا جبکہ صبح بھی بدسلو کی کی واقعے سے متعلق رشتہ دار خاتون کو آگاہ کیا تو اس نے رپورٹ درج کرانے کا مشورہ دیا جس پر وہ تھانے پہنچ گئی۔ پولیس نے ملزم محمد شفیق کیخلاف مقدمہ درج کرلیا جبکہ متاثرہ لڑکی کا میڈیکل رپورٹ موصول ہونے کے بعد مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔