ملتان (سٹاف رپورٹر) سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے گلگت بلتستان کو 74ویں جشن یوم آزادی کے موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ 74سال قبل گلگت بلتستان کی غیور عوام کی جدوجہد اور کاوشیں رنگ لائیں اور انہوں نے ڈوگرہ راج سے گلگت بلتستان کو آزاد کروا کر پاکستان کے ساتھ الحاق کیا آزادی کی راہ میں جن بہادروں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا ڈوگرہ راج کے سامنے حق کی آواز کو بلند کیا ان سب کوخراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔