گجرات (نمائندہ جنگ) آہنی راڈ لگا کر رکاوٹیں پیدا کرنے پر فیکٹری مالکان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، پولیس نے انفورسمنٹ انسپکٹر ٹی ایم اے اعجاز احمد بٹ کی رپورٹ پر شادیوال روڈ کے فیکٹری مالکان محمد شہزاد، محمد عمران، محمد انصر وغیرہ کیخلاف اپنی فیکٹریوں کے آگے آہنی راڈ لگا کر رکاوٹیں پیدا کرنے اور عوام کیلئے پریشانی کا باعث بننے پر مقدمہ درج کرلیا۔