• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت ٹی ایل پی معاہدہ نہ دکھانے کا فریقین کو نقصان ہے، اعتزاز احسن

کراچی (ٹی وی رپورٹ)سینئر قانون دان اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ حکومت اور کالعدم ٹی ایل پی معاہدہ نہ دکھانے کا فریقین کو اس میں نقصان ہے،پارلیمان میں یا وزیر اعظم پر اس طرح کا دبا ؤ ڈال کر کام کرانا پہلے بھی غلط تھا اور آج بھی غلط ہے،ماضی میں جب مو جودہ و زیر اعظم نے دھرنا دیتے ہوئے اس وقت کے وزیر اعظم نواز شریف سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا تھا تواس وقت میں اور قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے نواز شریف سے مشترکہ پارلیمانی اجلاس بلا کر اعتماد کا ووٹ لینے کیلئے کہا تھا۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ پارلیمان میں یا وزیر اعظم پر اس طرح کا دبا ؤ ڈال کر کام کرانا پہلے بھی غلط تھا اور آج بھی غلط ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک انٹرویو میں کیا۔معروف قانون دان کا کہنا تھا کہ اب مفتی منیب صاحب نے بات واضح کر دی کہ فرانسیسی مسئلہ ہماری ترجیح نہیں تھا۔

تازہ ترین