کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاک سر زمین پارٹی آج سے تحریک انصاف کی نااہل اور کرپٹ وفاقی حکومت اور پیپلز پارٹی کی کرپٹ اور تعصب زدہ صوبائی حکومت کے خلاف ملک گیر احتجاجی مظاہروں کے سلسلے کا آغاز کررہی ہے۔اگر پاکستان کو بچانا ہے تو گو نیازی گو اور گو زرداری گو کہنا ہوگا۔ ملک گیر احتجاجی مظاہروں کے سلسلے کا پہلا احتجاج آج 2نومبر بروز منگل کو ڈسٹرکٹ سینٹرل میں گولیمار چورنگی ناظم آباد تا عبداللہ چوک سرجانی تک کے مختلف مقامات پر ہوگا۔