پشاور( نمائندہ جنگ) پشاور میں پھر ٹارگٹ کلنگ ، تھانہ متھرا کی حدود میں نامعلوم ٹارگٹ کلرز نے اے ایس آئی کو فائرنگ کرکے شہید کر دیا گیا،امتیاز خان لاپتہ افراد کیس میں شہادت کے بعد ہائیکورٹ سے واپس تھانہ سروکلے جا رہاتھاراستے میں نشانہ بنا،ملزمان واردات کے بعد فرار ہو گئے، علا قے میں سرچ آپریشن جاری ، ایک ماہ کے دوران 3اہلکار شہید ہو ئے جن میں 2اسسٹنٹ سب انسپکٹرز اور ایک کانسٹیبل کو شامل ہے تینوں پولیس اہلکاروں کو سینے میں گولیاں ماری گئی ہیں ۔ضلع چارسدہ کے تھانہ سروکلے شب قدر میں تعینات اے ایس آئی امتیاز خان گزشتہ روز پشاور ہائی کورٹ میں شہادت کے لئے آیا تھا جہاں سے وہ آلٹو موٹرنمبر اے این ایچ 433میں تھانہ سرو کلے جارہاتھا کہ راستے میں متھرا کی حدود میں نامعلوم ٹارگٹ کلرز نے اس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ شہید ہو گیا۔