حکومت اور کالعدم تنظیم ٹی ایل پی کے معاہدے کے بعد لاہور سے پنڈی کے درمیان دریائے جہلم کے پل سے رکاوٹیں ہٹا دی گئیں، سرائے عالمگیر اور جہلم کے درمیان ٹریفک بحال ہوگیا۔
وزیر آباد اور گجرات کے درمیان چناب کا پل بدستور بند ہے، وزیر آباد، گجرات اور گوجرانوالہ میں انٹرنیٹ سروس بند ہے۔
احتجاج کے باعث معطل کی گئی ٹرینوں کا شیڈول بحال کردیا گیا۔
گزشتہ روز مظاہرین نے وزیرآباد میں جی ٹی روڈ خالی کر کے قریبی پارک میں خیمے لگا لیے تھے۔
دوسری جانب وزیرآباد، گجرات اور گوجرانوالہ میں انٹرنیٹ سروس آج بھی بند ہے جبکہ وزیرآباد اور گجرات کے درمیان دریائے چناب کے پل پر جی ٹی روڈ آج بھی بند ہے۔
دریائے چناب کے مقام پر کنٹینرز رکھے ہیں، خندق بھی پر نہیں کی جا سکی ہے، دریائے جہلم کے پل پر لگائے گئے کنٹینرز رات گئے ہٹا دیئے گئے تھے۔
جی ٹی روڈ پر اسلام آباد سے گجرات تک ٹریفک بحال ہے تاہم گوجرانوالہ کے روٹ پر ٹرین سروس آج بھی بند ہے۔