اعظم خان
کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے مالک اور پاکستان کر کٹ کلب کے صدرندیم عمر نے آل کرا چی جمشید عمر ا نو ٹیشن انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کے حوالے سے کہا ہےکہ ٹورنامنٹ کی فا تح ٹیم کو 5 لاکھ روپے ، ہارنے والی ٹیم کو ڈھائی لاکھ روپے کی انعامی رقم دی جا ئیگی، انہوں نے مزید کہا کہ گراس روٹ لیو ل پر کلب کر کٹ کو فروغ دینا بہت ضروری ہے ۔پاکستان کے سارے سپر ا سٹا ر کرکٹر کلب کرکٹ ہی کی پیداوار ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کا فائنل جیو سپر پر براہ راست نشر کیا جائے گا ۔انہوں نے ٹورنامنٹ کی ا آرگنائزنگ کمیٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میرے والد کے نام سے ٹورنامنٹ کا انعقاد قابل ستائش ہے ، مجھے توصیف صدیقی، اعظم خان،جمیل احمد اور ظفر احمد کو دیکھ کر بڑی خوشی محسوس ہو ر ہی ہے کہ پوری سابقہ کے سی سی اے یہاں موجود ہے، محمد توصیف صدیقی چیرمین ٹورنامنٹ کمیٹی نے کہا کہ یہ ٹورنامنٹ ندیم عمر کے والد کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے منعقد کیا جارہا ہے جس میں اعظم خان کا بہت اہم کردار ہے۔
ٹورنامنٹ میں کراچی کی 44 مشہور و معروف ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ٹورنامنٹ کے تمام میچز پاکستان کرکٹ بورڈ کے ایک روزہ ٹورنامنٹ کے قواعد وضوابط کے مطابق کھیلا جا ئیگا میچ کی ایک اننگ 45 اوورز پر مشتمل ہو گی جبکہ ایک بولر کو 9 اوورز کرانے کی اجازت ہو گی۔ معروف اینکر حسنینی نے کہا کہ امید ہے اس ٹورنامنٹ سے کراچی کے ٹیلنٹ کو ابھرنے کا موقع ملے گا اور کسی حد تک کلب کر کٹ کو فروغ حاصل ہو گا۔