پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کی شدت کم ہو رہی ہے، کورونا وائرس کے کیسز کے بعد اب اموات میں بھی کمی آنے لگی ہے، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 33 ویں نمبر پر ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 457 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 10 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 428 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 6 فیصد پر آ گئی۔
پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 28 ہزار 466 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 74 ہزار 17 ہو چکی ہے۔
ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 22 ہزار 564 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 1 ہزار 234 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 12 لاکھ 22 ہزار 987 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 39 ہزار 296 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 8 لاکھ 79 ہزار 87 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔
پاکستان میں گزشتہ روز 9 لاکھ 70 ہزار 367 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین لگائی گئی، جبکہ اب تک کُل 10 کروڑ 58 لاکھ 81 ہزار 931 ویکسین کی ڈوزز لگائی جا چکی ہیں۔
سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 4 لاکھ 70 ہزار 421 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 7 ہزار 569 ہو گئیں۔
پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 4 لاکھ 40 ہزار 378 مریض پورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 12 ہزار 924 ہو چکی ہیں۔
خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 78 ہزار 135 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کُل اموات 5 ہزار 751 ہو گئیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 6 ہزار 945 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 940 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 34 ہزار 481 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 740 مریض وفات پا چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے بلوچستان میں 33 ہزار 267 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 356 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔
گِلگت بلتستان میں 10 ہزار 390 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 186 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔