گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)جون کے قریب آتے ہی گھروں فیکٹریوں ، کارخانوں ، مساجد ، دوکانوں اور دیگر بجلی صارفین کو گیپکو نے ہزاروں روپے ٹی وی فیس کے نام پر بھجوا دیئے ،مساجد اورقبرستانوں کے سرپرست بھی بلوں میں ہزاروں روپے ٹی وی فیس دیکھ کر چکرا کر رہ گئے، گیپکو افسران بھی متاثرین کو فوری بل جمع کروانے کی ہدایت کر رہے ہیں، بصورت دیگر انکا میٹر کاٹنے کے دھمکی دی جاتی ہے،گیپکو ذرائع کے مطابق جس صارف کو بل زائد آیا ہے وہ دفتر سے درست کروائے اور متعلقہ آفیسر کیخلاف بھی کارروائی کی جائیگی۔