مسلم لیگ نون کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف حمزہ شہباز شریف نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ کو ٹیلی فون کیا ہے۔
شہباز شریف نے ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران خورشید شاہ کو رہائی پر مبارک باد پیش کی ہے۔
حمزہ شہباز نے کہا کہ حکومت نے آپ کو بھی سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا، مجھے بھی حکومت نے 20 ماہ سے زائد جیل میں قید رکھا تھا۔
پنجاب اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف اور مسلم لیگ نون کے رہنما کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم سیاسی جدوجہد جاری رکھیں گے۔