• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائی کورٹ: پی ٹی آئی کی 3 خواتین ارکان اسمبلی کی نااہلی کا کیس

اسلام آباد ہائی کورٹ میں حکمران جماعت تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی 3 خواتین اراکین اسمبلی کی نااہلی کے کیس سماعت ہوئی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر انٹرا کورٹ اپیل پر پی ٹی آئی کی ملیکہ بخاری، کنول شوذب اور تاشفین صفدر کی اہلی کے معاملے کی سماعت ہوئی۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کیس کی سماعت کی۔

عدالت نے کنول شوذب کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب کے لیے طلب کرلیا ہے جبکہ ملیکہ بخاری اور تاشفین صفدر کو پہلے ہی نوٹس دیے جاچکے ہیں۔

سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل زیر سماعت ہے، سنگل بینچ نے پی ٹی آئی خواتین ارکان کی نااہلی کے لیے دائر درخواستیں خارج کی تھیں۔

ن لیگ کی شائستہ پرویز ملک نے پی ٹی آئی کی 3 ارکان اسمبلی کی نااہلی کی درخواست دائر کی تھی۔

عدالت نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی ہے۔

تازہ ترین