• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعد رضوی کی رہائی پر گلدستہ لے کر جاؤں گا، پی ٹی آئی سینیٹر اعجاز چوہدری کا اعلان


حکمران جماعت تحریک انصاف (پی ٹی آئی) وسطی پنجاب کے صدر سینیٹر اعجاز چوہدری نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ سعد رضوی کی رہائی پر گلدستہ لے جانے کا اعلان کیا ہے۔

ایک بیان میں اعجاز چوہدری نے کہا کہ حکومت اور ٹی ایل پی کا معاہدہ خوش آئند ہے، امید ہے یہ معاہدہ جلد پایہ تکمیل کو پہنچے گا۔

پی ٹی آئی سینیٹر نے مزید کہا کہ ٹی ایل پی سربراہ سعد رضوی کی رہائی پر گلدستہ لےکر اُن سے ملاقات کے لیے جاؤں گا۔

انہوں نے کہا کہ کالعدم ٹی ایل پی سے سیاسی معاملات پر گفتگو جلد شروع کریں گے۔

واضح رہے کہ حکومت پنجاب نے سعد رضوی کی رہائی کے خلاف دائر اپیل واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے، ساتھ ہی حکومت اور کالعدم تنظیم کے معاہدے پر عملدرآمد شروع کردیا گیا۔

پنجاب بھر سے گرفتار ٹی ایل پی کے 860 افراد کو رہا کردیا گیا جبکہ مزید 1 ہزار کی رہائی کا حکم بھی آگیا ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق جن افراد کے خلاف کیسز نہیں تھے، انہیں رہا کردیا ہے جبکہ جن پر مقدمات ہیں انہیں رہا نہیں کیا جارہا ہے۔

تازہ ترین