سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس (ر) افتخار چوہدری کی گاڑی کی ٹکر سے 2 موٹر سائیکل سوار زخمی ہوگئے ہیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی پولیس کے مطابق افتخار چوہدری کی گاڑی اور موٹر سائیکل کے درمیان حادثہ سری نگر ہائی وے پر پیش آیا۔
پولیس کے مطابق حادثے کے وقت سابق چیف جسٹس فیملی کے ہمراہ گاڑی میں موجود تھے۔