• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیریوں نے آزادی کیلئے لازوال قربانیاں دیں،شہباز شریف

لاہور(نمائندہ جنگ) مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف محمد شہبازشریف سے مسلم لیگ (ن) آزادجموں وکشمیر کے رہنماؤں نے ملاقات کی۔ لاہور ماڈل ٹاؤن میں ہونے والی ملاقات میں ریاست آزادجموں وکشمیر اسمبلی کے سابق سپیکر شاہ غلام قادر اور سابق وزیر مشتاق منہاس سمیت دیگر رہنما شامل تھے، اس موقع پر سابق وفاقی وزیر اور پارٹی کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق بھی موجود تھے۔ گفتگو کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہاکہ مقبوضہ جموں وکشمیر کے بہادر عوام کی خودارادیت کے ناقابل تنسیخ حق کیلئے جدوجہد تاریخ کا سنہری باب ہے، کشمیریوں نے نسل درنسل اپنی آزادی کیلئے لازوال قربانیاں دیں،تنازعہ جموں وکشمیر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر دیرینہ ترین حل طلب مسئلہ ہے، کشمیری عوام گزشتہ 74 برس سے عالمی برادری بالخصوص اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کے وعدوں کی تکمیل کے منتظر ہیں۔

تازہ ترین