مردان(نمائندہ جنگ) تھانہ صدر پولیس نے کامیاب کارروائی میں نومولود بچہ بحفاظت بازیاب کرواکر 2مبینہ اغوا کار کو گرفتارکرلیا ، مدعی کا بھانجا اغواء کار نکلا، اعتراف جرم پر ساتھی بھی گرفتار،40 ہزار روپے برآمد،بچہ والدین کے حوالے کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق علاقہ تھانہ صدر کی حدود گوجر گڑھی سے تعلق رکھنے والے صابر الدین نے اپنے6 ماہ کے بچے کی اغوا کی رپورٹ تھانہ صدر میں درج کرائی۔جس پر ڈی ایس پی سٹی سرکل انعام جان خان کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ صدر دائود خان اور تفتیشی افسران پر مشتمل ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 24 گھنٹے کے اندر مشکوک افراد کو حراست میں لیا۔