کراچی (ٹی وی رپورٹ) سینئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ ملک میں احتجاج کرکے اپنی بات منوانے کا طریقہ بن رہا ہے کسی بھی مخالف کو اب روکا نہیں جاسکتا، میرا تو سوال یہی ہے کہ معاہدہ خفیہ کیوں رکھا گیا ہے کچھ تو ہے جس کی پردہ داری ہے ۔مفتی منیب کہتے ہیں سب کی جیت ہے ۔میںسمجھتا ہوں سب کی ہار ہوئی ہے ٹی پی ایل کو بھی پیچھے ہٹنا پڑا ہے مفتی منیب خود کہہ رہے ہیں کہ فرانس والا تو ایشو ہی کوئی نہیں تھا جبکہ معاملہ ہی فرانس کے ایشو کو لے کر اٹھا ہے تاہم اچھی بات یہ ہے کہ فرانس کا ایشو نہیں ہے میں بھی اس حق میں نہیں کہ فرانس کو ایشو بنائیں۔