اسلام آباد( نمائندہ خصوصی، خصوصی نمائندہ ) نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگوئجز (نمل) راولپنڈی برانچ کی سماجی ذمہ داری سوسائٹی کے زیر اہتمام وزیر اعظم کلین گرین پاکستان پروگرام کے سلسلے میں ٹریل 5پر شجر کاری اور صفائی مہم کا آغاز کیا گیا، جس میں 50سے زائد طلباء اور فکلٹی ممبران نے شرکت کی۔ اس مہم کا مقصد طلباء میں سماجی بہتری کی اہمیت اجاگر کرنا اور انہیں اپنی سماجی ذمہ داریوں کا احساس دلانا تھا۔ فیکلٹی ممبر عائشہ شکور کا کہنا تھا کہ اس قسم کی سر گرمیوں سے طلباء میں اپنی ذمہ داریوں سے آگا ہی پیدا ہو تی ہے جو آنے والے دنوں میں معاشرے کیلئے مفید ثابت ہو تی ہے۔