لاہور ( وقائع نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے متروکہ وقف املاک بورڈ کی اراضی پر قبضے کے حوالے سے معاملہ پر آئی جی پنجاب ، چیف سیکرٹری پنجاب سمیت دیگر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی فائل چیف جسٹس کو بھجوا دی اسی نوعیت کے کیسز کی سماعت دوسرا بنچ کر رہا ہے۔ جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے محمد ذکریا کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں کہا گیا کہ عدالتی حکم کے باوجود ایلیٹ ٹرینگ سینٹر اراضی واپس نہیں کر رہا عدالت سے استدعا ہے کہ عدالتی حکم کی خلاف ورزی ہے آئی جی ، چیف سیکرٹری پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی کرے۔