• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ میں گیس اوربجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے‘ اے این پی

کوئٹہ (آئی این پی) اے این پی ضلع کوئٹہ کے صدر جمال الدین رشتیا جنرل سیکرٹری نذر علی پیر علی زئی ،ندیم اسحاق زئی ،سید یاسین آغا نے کوئٹہ میں گیس پریشر میں کمی اور بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئٹہ میں سردی شروع ہوتے ہی گیس پریشر میں کمی سے عوام کو مصائب کاسامنا ہے سوئی گیس کمپنی حکام گیس کی مکمل فراہمی کیلئے اقدامات اٹھائیں رہنمائوںنے بیان میں کہاکہ ایک طرف گیس پریشر نہ ہونے کے برابر ہے تودوسری جانب کمپنی نے سلومیٹر کے نام پر صارفین کو لوٹ رہی ہے جوکسی صورت قبول نہیں۔
تازہ ترین