کوہاٹ(نمائندہ جنگ)کوہاٹ میں سفاک شخص نے فائرنگ کرکے اپنے والد، بیوی اور بچی کو بے دردی سے قتل کر دیا۔ارتکاب جرم کےبعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔ملزم نشے کا عادی تھا۔آئس کا نشہ نہ ملنے پر لیاقت نامی ملزم نے پورا گھر اجاڑ دیا اور طیش میں آکر گھر کے اندر اندھا دھند فائرنگ کرکے اپنے والد، اپنی بیوی اور نو سالہ بچی کو بے رحمی سے قتل کر دیا۔افسوس ناک واقعہ کوہاٹ کے قبائلی علاقے جواکی میں پیش آیا۔پولیس کے مطابق ملزم لیاقت تہرے قتل کے بعد ملزم فرار ہوگیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ جواکی کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ تمام لاشوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے جبکہ ملزم کے خلاف مقتولین کے رشتہ داروں نے تہرے قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔