کوئٹہ( آئی این پی )عوامی نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے ضلعی صدر جمال الدین رشتیا،جنرل سیکرٹری نذر پیرعلیزئی، شان عالم، عین الدین ترین، ثنا اللہ کاکڑ اور ماسٹر عبد العزیز نے کہا ہے کہ کوئٹہ شہر کو صاف رکھنے کی ہنگامی بنیادوں پر صفائی مہم شروع کی جائے کیونکہ اس وقت کوئٹہ میں صفائی کی صورتحال بہت خراب ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے جو اعلانات کیے ہیں اس پر جلد عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ ایک بیان میں کہا گیا کہ موجودہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبد القدس بزنجو نے صفائی مہم کے حوالے سے جو اعلان کیا ہے اس پر عمل درآمد فوری طور پر شروع کیا جائے اس میں نواں کلی،عالمو چوک وگردو نواح میں صفائی کی ابتر صورتحال ہے اس پر قابو نہیں پایا گیا تو موذی امراض پھیلنے کا خطرہ ہے، انہوں نے کہا کہ میٹرو پولیٹن اور ان کاعملہ صفائی مہم کے لیے فوری طور پر اقدمات شروع کرے اگر فوری طور پر صفائی مہم شروع نہیں کی گئی تو ہم احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے۔ انہوں نے کہاکہ صفائی کی صورتحال خراب ہونے سے مختلف بیماریاں جنم لے سکتی ہیں جس کے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے جن کیلئے بروقت اور عملی اقدامات اٹھائے جائیں۔