• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آصف زرداری، فواد چوہدری نااہلی کیس، 9 دسمبر تک ملتوی کردی

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) اسلام آباد ہائی کورٹ نے فواد چوہدری اور آصف زرداری کی نااہلی کیلئے دائر درخواستوں پر قانونی معاونت طلب کرلی ہے۔میڈیا ذرا ئع کے مطابق جمعرات کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں آصف علی زرداری اور فواد چوہدری نااہلی کیس کی سماعت کے موقع پر ہائی کورٹ نے دوبارہ سوالات اٹھا دئیے ہیں۔چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیئے کہ یہ پارلیمنٹ کا معاملہ ہے اوریہاں پہلے ہی کیسزکا بوجھ ہے۔عدالتوں میں آنے کی بجائے سیاسی لیڈر شپ کو میدان میں مقابلہ کرنا چاہیے۔ ہائیکورٹ نے قرار دیا کہ جب پارلیمنٹ بالادست ہے تو منتخب نمائندوں کا احتساب خود کیوں نہیں کرتی۔فواد چوہدری کے وکیل فیصل چوہدری نے درخواست عدم پیروی پر خارج کرنے کی استدعا کی تو چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ایسی درخواستوں پر اس بار ہمیشہ کیلئے ایک فیصلہ دیں گے، ابھی کیس کے میرٹس پر نہیں جائیں گے، پہلے فریقین درخواستوں کے قابل سماعت ہونے پر مطمئن کریں اور آئندہ سماعت پر بتائیں کہ عدالت ایسے کیسز کیوں سنے۔ عدالت نے وکلا سے معاونت طلب کرتے ہوئے سماعت 9 دسمبر تک ملتوی کردی۔

تازہ ترین