• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناظم جوکھیو قتل، MPA جام اویس گرفتار


کراچی میں نوجوان ناظم جوکھیو کے قتل میں نامزد رکن سندھ اسمبلی جام اویس نے میمن گوٹھ تھانے میں گرفتاری دے دی۔ ایس ایس پی ملیر نے گرفتاری کی تصدیق کردی ہے۔

نوجوان کے قتل میں نامزد دو ملزمان پہلے سے گرفتار ہیں جبکہ مزید دو نامزد ملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائیاں جاری ہیں۔

دوسری جانب صوبائی وزیر سعید غنی کی قاتلوں کی 24 گھنٹے میں گرفتاری کی یقین دہانی پر لواحقین نے گھگھر پھاٹک پر دیا گیا دھرنا ختم کردیا۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی کے مہمانوں کے شکار کی ویڈیو وائرل کرنے والے ناظم جوکھیو کی کراچی میں جان لے لی گئی تھی۔

تازہ ترین