• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لائبہ نعمان

پیارے بچو! یہ دنیا ہماری سوچ سے بھی کئی زیادہ عجیب اور حیرت انگیز ہے۔دنیا میں لاتعداد چیزیں ایسی ہیں،جن سے لوگوں کی ایک بڑی اکثریت ناواقف ہے جو کہ ظاہر ہو کر بھی اکثر کی نظروں سے اوجھل ہیں اور ایسی چیزوں کے لیے کہا جاتا ہے کہ دیکھا ہے کبھی، یہی مناظر دنیا کو انتہائی عجیب اور حیرت انگیز بناتے ہیں۔ ان میں سے چند چیزوں کے بارے میں آپ کو بتا رہے ہیں۔

کوکونٹ کریب، ایک میٹر لمبا انوکھا کیکڑا

یہ دنیا کے سب سے بڑے کیکڑوں کی ایک قسم ہے، ان کا وزن 4 کلوگرام تک ہوتا ہے، جبکہ ان کا قد ایک میٹر تک بلند ہوتا ہے۔ یہ کیکڑےبحر ہند اور بحر اوقیانوس کے مختلف جزائر میں پائے جاتے ہیں۔

پگ بی مرموسیٹ ،دنیا کا سب سے چھوٹا بندر

یہ دنیا کا سب سے چھوٹا بندر ہے اور یہ جنوبی امریکہ کے مغربی ایمیزون کے برساتی جنگلات میں پایا جاتا ہے۔ اس کا وزن صرف 100 گرام ہوتا ہے۔ یہ ہریالی یا پھر دریا کے کنارے آباد جنگلات میں رہنا پسند کرتا ہے۔

رومنیسکو بروکولی، گوبھی کی ایک انوکھی قسم 

یہ گوبھی کی ایک مخصوص قسم ہے، جسے رومنیس کو کہا جاتا ہے اور یہ کھائی جاتی ہے۔ یوں تو اس کا تعلق اٹلی سے ہے لیکن یہ دنیا کے دیگر ممالک میں بھی پائی جاتی ہے۔

پائن ایپل فیلڈانناس کا کھیت ، دیکھا ہے کبھی

ویسے تو انناس کا درخت ہوتا ہے پر آپ نے کبھی انناس کا کھیت دیکھا ہے نہیں نا! بھارت کے علاقے کیرالہ میں اس کا کھیت پایا جاتا ہے۔ اس علاقے میں آپ کو ایسے کئی کھیت دکھائی دیں گے۔

سرکاسٹک فرنجہیڈ: خوفناک مچھلی

عام حالات میں یہ مچھلی بالکل نارمل دکھائی دیتی ہے لیکن جیسے ہی یہ اپنے شکار تک رسائی حاصل کرنے کے لیے اپنا منہ کھولتی ہے تو ایک خطرناک اور خوفناک مخلوق میں تبدیل ہوجاتی ہے۔

لیٹیکوکلائوڈ: اڑن طشتری جیسے بادل

بادلوں کی یہ شکل اس وقت وجود میں آتی ہے جب پانی سے بھرے بادل مختلف تہوں میں ایک دوسرے کے اوپر آجاتے ہیں۔ پہاڑ کی چوٹی پر نظر آنے والے ان بادلوں کو اس وقت لوگوں ایک اڑن طشتری کے طور پر شناخت کیا۔

تازہ ترین