مردان ( نمائندہ جنگ ) پارہوتی کے علاقہ گلشن آباد میں شادی کی تقریب میں زہریلی گیس سے6بچوں اور ایک خاتون سمیت 7افراد بے ہوش ہوگئے ریسکیو ذرائع کے مطابق اتوار کی صبح یہ واقعہ کھانا کھانے سے پہلے اس وقت پیش آیا جب سلمان نامی شخص کے بیٹے کی شادی تھی اس دوران بجلی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے جنریٹر چلاجارہاتھا جس کا زہریلا دھواں سے کمرہ بھر گیا جس کے نتیجے میں8 سالہ منیبہ ،بارہ سالہ عائشہ ، گیارہ سالہ سدرہ ، پندرہ سالہ کلثوم ،اوراسماعیل کی بیوی شہزاد بارہ سال اور حسنین چودہ سال بے ہوش ہوگئے جنہیں فوری طورپر ڈی ایچ کیو پہنچادیاگیا جہاں انہیں طبی امداد دینے کے بعد فارغ کردیاگیا ۔