وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے کراچی کے اسکول کے باتھ روم میں خفیہ کیمروں کے معاملے میں موقف دے دیا ہے۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق اسکول کے باتھ روم میں خفیہ کیمروں کے معاملے پر ایف آئی اے سائبر کرائم کو کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی ہے۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم عمران ریاض نے کہا ہے کہ سائبر کرائم سرکل ڈی جی اسکول سے رابطے میں ہے۔
عمران ریاض نے مزید کہا کہ اسکول کا معائنہ کرنے کے لئے سائبر کرائم کی ٹیم اسکول بھیجی جائے گی، چیک کیا جائے گا کیمرے خواتین، چائلڈپورنو گرافی یا پھر کسی اور مقصد کے لئے لگائے گئے تھے۔