پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ کارکردگی خطاب سے نہیں عمل سے نظر آتی ہے۔
اٹک کے علاقے برہان میں پیپلز پارٹی نے مہنگائی اور بیروزگاری کے خلاف مظاہرہ کیا، جس سے نیئر بخاری نے خطاب کیا۔
پی پی کے مرکزی رہنما نے کہا کہ موجودہ حالات کی وجہ سے یہ دن ماتم کرنے کے ہیں، عوام موجودہ حکمرانوں سے پرچی کے ذریعے بدلہ لیں گے۔
انہوں نے کہا کہ غریب آج دو وقت کی روٹی کو ترس رہا ہے، موجودہ مہنگائی کے خلاف پیپلز پارٹی نے احتجاجی سلسلہ شروع کردیا ہے۔
نیئر حسین بخاری نے مزید کہا کہ کارکردگی خطاب سے نہیں عمل سے نظر آتی ہے، وزیراعظم کو کیا پتا مہنگائی کیا ہے، انہوں نے اے ٹی ایم رکھی ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم میں دراڑ چند جماعتوں کےموقف سے پیدا ہوئی، پی ڈی ایم دوبارہ دعوت دے تو ہماری سی ای سی فیصلہ کرے گی۔