• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رفاہی پلاٹس پر غیرقانونی تعمیرات کے خلاف ایس بی سی اے سرگرم

کراچی (اسٹاف رپورٹر/این این آئی/صباح نیوز) رفاہی پلاٹس پر غیرقانونی تعمیرات کے خلاف سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سرگرم ہوگئی، سٹی ٹریڈنگ عمارت کا حکم امتناع ختم کرانے حکام سندھ ہائیکورٹ پہنچ گئے، عدالت عالیہ نے 18نومبر کیلئے سماعت ملتوی کردی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں نارتھ کراچی سیکٹر الیون آئی میں واقع ’سٹی ٹریڈنگ‘ کی تعمیرات کے خلاف ایس بی سی اے کی درخواست کی سماعت شروع ہوئی تو وکیل ایس بی سی اے نے کہا کہ مذکورہ عمارت پر حکم امتناع ختم کیا جائے ورنہ ایک اور نسلہ بن جائے گا، بلڈر فلیٹ بیچ کر نکل جائے گا، شہریوں کا نقصان ہوگا اور اداروں کو کارروائی میں بہت مشکلات پیش آئیںگی، رفاہی پلاٹ پر زیر تعمیر عمارت گرا کر پارک بحال کرنا چاہتے ہیں، رفاہی پلاٹ پر بلڈر بلند عمارت تعمیر کر رہا ہے جہاں اس وقت آٹھ منزلیں مکمل ہو چکی ہیں تین ہزار مربع گز اراضی کو بلڈر نے پیازو کیٹیگری کے نام پر حاصل کیا پیازو اٹیلین زبان کا لفظ ہے جس کا مطلب بھی رفاہی پلاٹ ہے لہذا ایس ٹی 21سیکٹر الیون آئی نارتھ کراچی پر تعمیرات روکی جائیں۔ تاہم عدالت نے کہا کہ ہم نے بلڈر کو فلیٹ فروخت کرنے سے روک رکھا ہے 18 نومبر کو کیس کا جائزہ لیں گے اور قانون کے مطابق کارروائی کریں گے۔

تازہ ترین