راولپنڈی ( نیوز رپورٹر) امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک پر مسلح ہی نہیں معاشی اور سیاسی دہشتگردی مسلط ہے ہم اس ظالمانہ نظام سے بغاوت کااعلان کرتے ہیں،وزیراعظم کاخطاب قوم پرمہنگائی بم بن کرگرا،صبح سے شام چینی کی قیمتیں بڑھتی رہیں چینی اورپیٹرول کی قیمتوں کے فیصلے عالمی معاشی ادار ے کرتے اورملک پرمسلط کٹھ پتلی حکمران مہنگائی کے بم کی صورت انھیں عوام پر گراتے ہیں،تقریروں اور خطابات کے نام پر قوم کوبے وقوف بنانے کی کوشش کی جاتی ہے رات کے اندھیرے میں پیٹرول کی قیمتیں بڑ ھ جاتی ہیں،وزیراعظم کاخطاب قوم پرمہنگائی بم بن کرگرا،صبح سے شام چینی کی قیمتیں بڑھتی رہیں،جس کا فائد ہ ایوان اقتدارپرمسلط حکمرانوں کے دوستوں کو ہوا۔ 120 ارب کی سبسڈی کے اعلانات کرنے والے اپنے اردگردبیٹھے مافیا زکوگھنٹوں میں اس سے زیادہ فائدہ پہنچادیتے ہیں۔