• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی حکومت ناظم جوکھیو کے قتل پر جےآئی ٹی بنائےگی، گورنرسندھ


گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت ناظم جوکھیو کے قتل کی شفاف تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی بنائے گی، جنگل کا قانون چلنے نہیں دیں گے، جے آئی ٹی بنوائیں گے۔

ٹھٹھہ  میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ  وزیراعظم کی ہدایت پر ناظم جوکھیو کے اہل خانہ سے ملنے آیا ہوں، وزیر اعظم  کو واقعے کی تفصیلات سے آگاہ کروں گا۔

گورنر سندھ نے کہا کہ ناظم جوکھیو کو بیدردی سے قتل کیا گیا، با اثر ملزم کو بچایا جارہا ہے، ایف آئی آر میں چند نام ہیں، اصل ملزمان کے نام نہیں ہیں۔

عمران اسماعیل نے کہا کہ جو جے آئی ٹی بنی ہے اس پر ورثاء کا اعتماد نہیں ہے، سندھ اسمبلی کے کئی ارکان پر قتل کے الزامات ہیں، شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار بننے والوں نے یہ کام کیا۔

گورنر سندھ نے کہا کہ اس معاملے پر وزیراعلیٰ اور آئی جی سندھ سے بات کروں گا وزیراعلیٰ سے کہوں گا ان ارکان کا ٹرائل کریں۔

عمران اسماعیل نے کہا کہ جو بربریت پر یقین رکھتے ہیں ان کی اسمبلی میں جگہ نہیں ہے۔

تازہ ترین