مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ رپورٹ ثبوت ہے، دھاندلی کی پیداوار عمران صاحب نے ڈسکہ الیکشن چوری کیا۔
ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان صاحب کو الیکشن قوانین کی خلاف ورزی کے مطابق سزا ملنی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن رپورٹ پر فوری عمل درآمد کیا جائے اور تمام ذمے داروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔