قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ ملک کا سب سے اہم مسئلہ مہنگائی ہے۔
جہانیاں میں میڈیا سے گفتگو میں حمزہ شہباز نے کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے مزدور، تاجر، دکاندار، ریڑھی بان سب پریشان ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت 4 برس سے اپوزیشن سے انتقام لے رہی ہے۔
اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی نے مزید کہا کہ کل بھی عمران خان کہہ رہے ہیں کہ حالات بہتر ہیں، حکومت نے عوام پر مہنگائی کے بم گرائے، اس کا حساب دینا پڑے گا۔