امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں کو لانے والوں کو بھی اپنی غلطی کا احساس ہوچکا ہے۔
لاہور سے جاری بیان میں سراج الحق نے کہا کہ حکومت کی پالیسیوں کا محور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کو ریلیف پہنچانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو اقتدار میں لانے والوں بھی اپنی غلطی کا احساس ہوچکا ہے، موجودہ حکمرانوں نے نااہلی، نالائقی اور بدانتظامی میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔
امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان اگلے 2 سال میں ترقی کے دعوے کر رہے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ حکومت اپوزیشن سے مل کر شفاف الیکشن کا انعقاد یقینی بنائے۔
سراج الحق نے واضح طور پر اعلان کیا کہ موجودہ نظام کو بدلنے کے لیے اپنے نشان اور جھنڈے پر الیکشن لڑیں گے۔