• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیمی فائنل میں پاکستان کیخلاف آسٹریلیا کا چانس نہیں، شعیب اختر


راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے کہا ہے کہ سیمی فائنل میں پاکستان کے خلاف آسٹریلیا کا کوئی چانس نہیں ہے۔

پروگرام جشن کرکٹ میں گفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر نے کہا کہ پاکستان کے اسپنرز آسٹریلیا کو پھنسا دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگر نیوزی لینڈ کی ٹیم آج افغانستان سے ہاری تو بہت سوالات کھڑے ہوں گے۔

شعیب اختر کا کہنا تھا کہ بھارت نے اب تک بہت بری کرکٹ کھیلی ہے اس لیے بھارت سیمی فائنل میں جگہ بنانے کی مستحق نہیں۔

واضح رہے کہ گروپ 1 میں انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہیں، پاکستان اگر آج اسکاٹ لینڈ کے خلاف میچ جیت جاتا ہے تو سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ گروپ ایک میں دوسرے نمبر پر موجود کینگرو ٹیم سے ہوگا۔

تازہ ترین