لاڑکانہ(این این آئی)بااثر پیپلز پارٹی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی حسین اسران کے والد کی فائرنگ سے خاتون کی ہلاکت کے کیس میں چار ملزمان کو گرفتار کرلیا گیاہے۔قمبر شہدادکوٹ پولیس کی جانب سے خاتون قتل کیس میں نامزد 16 ملزمان میں سے چار گرفتار کرنے کا دعوی کیا جا رہا ہے۔ مقتولہ کے لواحقین سے تعزیت کے لیے پی ٹی آئی ملیر کے صدر ڈاکٹر مسرور سیال بھی خیرپور جوسو پہنچے۔رہنما پی ٹی آئی مسرور سیال نے کہا کہ بااثر اسران برادری کو گائوں میں سیال برادری کے تین گھر اور ان کی چند ایکڑ زمین برداشت نہیں تھی، قتل کا مقدمہ تو درج کر لیا گیا لیکن انسداد دہشتگری کی دفعات شامل کرنے کی بجائے کمزور دفعات لگائیں گئیں ہیں۔لواحقین نے بتایا کہ نہتی لڑکی قرآن پاک لے کر لڑائی نہ کرنے کی اپیل لے کر گئی اس پر بھی گولیاں برسائی گئیں جس سے قرآن پاک اور وہ شہید ہوئے جبکہ ایک نوجوان زخمی ہوا۔