• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیہون کے اسپتال میں زیرِ علاج بچے کے جسم میں 2 دل ہونے کا انکشاف


سیہون شریف کے سید عبداللّٰہ شاہ میڈیکل انسٹیٹیوٹ میں زیرِ علاج بچے کے جسم میں دو دل ہونے کا انکشاف ہوا ہے، دو دل رکھنے والے 4 سال کے بچے کا تعلق نواب شاہ قاضی احمد سے ہے۔

اس حوالے سے بچے کے والد نے کہا کہ بیٹے کو چیک اپ کے لیے این آئی سی وی ڈی سیہون لایا تو ڈاکٹروں نے مختلف ٹیسٹ کرائے۔

دوسری جانب ڈائریکٹر این آئی سی وی ڈی ڈاکٹر معین الدین صدیقی نے بتایا کہ ٹیسٹ میں بچے کے جسم میں دو دل پائے گئے۔

ڈاکٹر معین الدین نے کہا کہ 4 سال کے کامران کا ایک دل دائیں جانب اور دوسرا بائیں جانب ہے، میڈیکل سائنسز میں جسم میں دو دل کے کیسز بہت کم سامنے آتے ہیں۔

اس حوالے سے ماہر امراضِ قلب ڈاکٹر عبدالرحمٰن جمالی نے کہا کہ میں نے پہلی بار ایسا کیس دیکھا ہے۔

ڈاکٹر عبدالرحمٰن جمالی نے کہا کہ دو دل کے سبب بچے کو مستقبل میں تکلیف ہوسکتی ہے لہٰذا بچے کو علاج کے لیے کراچی بھیجیں گے۔

تازہ ترین