• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان نے گزشتہ روز اپنی 31 ویں سالگرہ منائی ہے۔

فیروز خان نے فوٹو ایند ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ ہاتھ میں موم بتی تھامے نظر آرہے ہیں۔


انہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’اس سالگرہ پر جو محبت اور پیار ملا، اُس کا شکریہ ادا کرنے کے لیے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔‘

اداکار نے لکھا کہ ’میں آج 31 سال کا ہوگیا ہوں اور میرے پاس شُکرگزار ہونے کے لیے بے شمار وجوہات ہیں۔‘

انہوں نے مزید لکھا کہ ’میں دنیا کے ہر ایک شخص کے لیے دعا کرتا ہوں جو اپنی پریشانیوں سے نمٹنے کے لیے جدوجہد کررہے ہیں۔‘

آخر میں فیروز خان نے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ سب اس زندگی میں کامیاب ہوں اور صرف اللّہ کو راضی کرنے کے قابل ہوں۔‘

خیال رہے کہ اداکار فیروز خان اور علیزے فاطمہ 3 سال قبل شادی کے بندھن میں بندھے تھے، دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے جس کا نام محمد سلطان خان ہے۔

فیروز خان پاکستانی فلم ’زندگی کتنی حسین ہے‘ میں اداکاری کر چکے ہیں جبکہ ڈرامہ انڈسٹری میں بھی فیروز خان ’خُدا اور محبت 3‘،’ خانی‘ اور’ رومیو ویڈز ہیر‘ جیسے معروف ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

تازہ ترین