• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمد عامر کی نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو فتح کی مبارکباد

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر اور ٹیسٹ کرکٹر محمد عامر نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ کے فیصلہ کن میچ میں افغانستان کو شکست دینے والی ٹیم نیوزی لینڈ کو فتح کی مبارک باد دی ہے۔

محمد عامر نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے آج بہت اچھا کھیل پیش کیا ہے، سیمی فائنل میں پہنچنے پر نیوزی لینڈ ٹیم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے افغانستان کو ہرا کر بھارت کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 سے باہر کردیا، اپنی جیت کے ساتھ نیوزی لینڈ سیمی فائنل میں پہنچ گیا جبکہ بھارت سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگیا۔

ابوظبی میں کھیلے گئے اس میچ میں افغانستان کی جیت کی صورت میں ہی بھارت سیمی فائنل میں پہنچ سکتا تھا۔

تاہم افغانستان کی جانب سے دیئے گئے 125 رنز کے ہدف کو حاصل کرکے نیوزی لینڈ نے نہ صرف سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا بلکہ افغانستان اور بھارت کی ٹورنامنٹ سے چھٹی کروادی۔

تازہ ترین