• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان: جلال آباد میں دو دھماکے، 2 پولیس اہلکار ہلاک، 3 افراد زخمی


افغانستان کے مشرقی صوبہ ننگرہار کے صدر مقام جلال آباد میں دو دھماکے ہوئے، افغان میڈیا کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکوں کے بعد گولیاں چلنے کی آوازیں سنی گئیں۔ 

افغان میڈیا نے مزید کہا کہ حکام کے مطابق بمبار نے ایک پولیس اسٹیشن کے سامنے حملہ کیا، حملے میں دو پولیس اہلکار ہلاک اور تین دیگر زخمی ہوگئے۔

 تفصیلات کے مطابق افغانستان کے مشرقی صوبے ننگرہار کے شہر جلال آباد میں 2 دھماکے ہوئے ہیں۔ 

افغان میڈیا نے عینی شاہدین کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ دھماکوں کے بعد گولیاں چلنے کی آوازیں بھی سنی گئیں۔

بتایا جارہا ہے کہ دھماکے میں دو پولیس اہلکار اپنی جانوں سے گئے اور تین افراد زخمی ہوگئے۔

تازہ ترین