• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


ٹی 20 ورلڈکپ سے بھارت کیا آؤٹ ہوا، سوشل میڈیا پر میمز کی بھرمار ہوگئی۔

بھارت کے کرکٹ کے میگا ایونٹ سے باہر ہوتے ہی سوشل میڈیا پر منچلوں کے ہاتھ نیا کھیل آگیا۔

کسی نے سوٹ کیس کے ساتھ اداس بھارتی ٹیم کے کوچ روی شاستری کی تصویر کو دکھایا تو کسی نے کہا کہ کابل براستہ ممبئی تو کسی نے بھارتی اداکار نواز الدین صدیقی کی تصویر بطور بھارتی مداح لگادی۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کی ایونٹ میں خراب کارکردگی پر کسی نے بالی ووڈ کا پوسٹر شیئر کردیا۔

ایک سوشل میڈیا صارف نے بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ سے پوچھ لیا کہ ’واک اوور چاہیے؟‘

تازہ ترین