• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا الیکشن کمیشن کو خودمختار بنانے کا کہنا ہمارا قصور ہے؟ حسان خاور کا سوال


ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے سوال اٹھایا ہے کہ کیا ہمارا یہ قصور ہے کہ ہم کہتے ہیں الیکشن کمیشن کو خود مختار بناؤ؟

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران حسان خاور نے کہا کہ ہم انتخابی اصلاحات کرنے کا کہیں تو یہ بھاگ جاتے ہیں، پھر رپورٹز کا حوالہ دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈسکہ الیکشن کے بارے الیکشن کمیشن کی سفارشات پر عمل کیا جائے گا، جسے احتجاج یا لانگ مارچ کرنا ہے کر کے دیکھ لے، پتہ چل جائے گا کہ کتنے بندے لاتے ہیں۔

پنجاب حکومت کے ترجمان نے مزید کہا کہ اپوزیشن نے اگر پارلیمنٹ میں نہیں آنا تو استعفے دے کر گھر چلی جائے۔

اُن کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف صاف شفاف الیکشن کے لیے انتخابی اصلاحات کی بات کر رہی ہے۔

حسان خاور نے یہ بھی کہا کہ ڈسکہ الیکشن بارے الیکشن کمیشن جو سفارشات دے گا، عمل کریں گے، جنہیں الیکشن چوری کرنے کی عادت ہے، وہ الیکٹرانک ووٹنگ کی طرف نہیں آرہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبے میں چینی کی کوئی قلت نہیں، درآمدہ چینی 90 روپے کلو میں مل رہی ہے، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف مزید اقدامات کریں گے۔

تازہ ترین