• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بابر اعظم ورلڈکپ کے ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کپتان بن گئے

پاکستان کے بابر اعظم ورلڈ کپ کے ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کپتان بن گئے ،ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے موجودہ ایڈیشن میں بابر اعظم نے 264 رنز بنالئے۔

 بابر اعظم نے آج کی اننگز کے دوران سری لنکا کے سابق کپتان مہیلا جے وردھنے کا ریکارڈ توڑا، مہیلا جے وردھنے نے 2012 ورلڈکپ میں بطور کپتان 201 رنز بنائے تھے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کسی بھی ایک ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے پاکستانی بھی ہوگئے۔

بابر اعظم سے پہلے یہ اعزاز 2010 میں 223 رنز بنانے والے سلمان بٹ کے پاس تھا۔

ورلڈکپ کے ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز 319 ویرات کوہلی نے 2014 میں اسکور کیے تھے۔

بابر اعظم موجودہ ورلڈکپ ایڈیشن میں بھی سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین ہیں، دوسرے نمبر پر موجود انگلینڈ کے جوز بٹلر نے اس ایڈیشن میں اب تک 240 رنز اسکور کیے ہیں، جبکہ سری لنکا کرکٹ ٹیم کے چریتھ اسالانکا نے 231 رنز اسکور کیے تھے۔

تازہ ترین