• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملیر میں قتل کیے گئے ناظم جوکھیو کی ابتدائی میڈیکو لیگل رپورٹ


ملیر میں قتل کیے گئے ناظم جوکھیو کی ابتدائی میڈیکو لیگل رپورٹ سامنے آگئی، پولیس سرجن کے مطابق  ناظم جوکھیو کے پورے جسم پر تشدد کے نشانات ہیں۔

ایڈیشنل پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ سید کا کہنا ہے کہ ناظم جوکھیو کے سر، چہرے، ہاتھ پاؤں پر نیل کے بڑے بڑے نشانات پائے گئے، پیٹھ اور جسم کے پچھلےحصے پر رگڑ کے زخم ہیں۔

ڈاکٹر سمیہ سید کا کہنا ہے کہ ناظم جوکھیو کے دونوں ہاتھ پر کافی زیادہ سوجن تھی، دماغ کے اندر خون کے لوتھڑے تھے، سر پر چوٹ کے نشانات بھی پائے گئے۔

انہوں نے کہا کہ ناظم جوکھیو کے ہاتھ پاؤں باندھنے کے نشانات نہیں ملے، سینے، رانوں پر نیل کے بڑے بڑے نشانات اور زخم پائے گئے۔

ڈاکٹر سمیہ سید نے کہا کہ پھندا یا لٹکا کر گلا گھٹنے کے نشانات نہیں ملے، ناظم جوکھیو کی ہڈیاں ٹوٹنے کے شواہد نہیں ملے۔

تازہ ترین