• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملیر میں قتل ہونے والا ناظم جوکھیو پیپلز پارٹی کا کارکن تھا، سعید غنی


وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ ملیر میں قتل ہونے  والا ناظم جوکھیو بھی پیپلز پارٹی کا کارکن تھا، یہ پارٹی پالیسی نہیں ہے بلکہ کسی بھی شخص کا ذاتی فعل ہے۔

سندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعید غنی نے دعویٰ کیا کہ ناظم جوکھیو کے اہلخانہ سندھ حکومت کے اقدامات سے مطمئن ہیں۔

دوسری جانب  سعید غنی نے وفاق کی جانب سے چینی کے بحران کا ذمہ دار حکومت سندھ کو قرار دینے کا الزام مسترد کردیا۔

انہوں نے کہا کہ چینی اور گندم چور عمران خان کے دائیں بائیں کھڑے ہیں ان کی وجہ سے ہی حکومت کھڑی ہے۔

سعید غنی نے کہا کہ شوگر کمیشن انکوائری رپورٹ اگر پیپلز پارٹی کے خلاف ہوتی تو اس وقت تک سب جیلوں میں ہوتے۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ چینی مہنگی ہونے کی ذمہ دار سندھ حکومت نہیں بلکہ عمران خان کے دائیں بائیں کھڑے وہ لوگ ہیں جن کی وجہ سے وفاقی حکومت کھڑی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شوگر کمیشن انکوائری رپورٹ اگر پیپلز پارٹی کے خلاف ہوتی تو اس وقت تک سب جیلوں میں ہوتے، حکومت کی نااہلیوں کی سزا عوام بھگت رہے ہیں۔

صوبائی وزیر سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ ماضی میں ایم کیو ایم نے پیپلز پارٹی کی حکومت چھوڑ دی تھی اور یہ موجودہ حکومت میں ڈرامے بازی کرتے رہیں گے لیکن اسی تنخواہ پرکام کریں گے۔

تازہ ترین