کراچی ( اسٹاف رپورٹر )زکریا گوٹھ میں دکان پر دوران ڈکیتی ملزمان کی فائرنگ سے45 سالہ نعیم جاں بحق اور اسکا بھائی 40 سالہ اللہ دتہ زخمی ہو گیا، تفصیلات کے مطابق ملیر کینٹ تھانے کی حدود زکریا گوٹھ میں واقع اسٹیشنری اور موبائل ایزی لوڈ کی دکان پر دو ملزمان ڈکیتی کے لئیے داخل ہوئے تو دکان میں موجود دو افراد نے مزاحمت کی جس پر ملزمان نے فائرنگ کردی ،واقعہ کے خلاف علاقہ مکینوں نے سپر ہائی وے بلاک کر کے پولیس کےخلاف احتجاج کیا جسکے باعث ٹریفک جام ہو گیا،بعد ازاں پولیس کیساتھ مذاکرات کے بعد مظاہرین نے احتجاج ختم کردیا۔