فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) امیگریشن نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے آذربائیجان جانے والے مسافر کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کو جعلی سفری دستاویزات اور غیر قانونی امیگریشن کے شبہے میں آف لوڈ کیا۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق مسافر کے موبائل فون سے یونان اور بحرین کے امیگریشن اسٹیمپس کی مشکوک تصاویر برآمد ہوئیں جبکہ کراچی کے مشتبہ بورڈنگ پاسز بھی ملے۔